Skip to main content
1:- اس بٹن پر کلک کرنے سے بلاگ پر پوسٹ لگانے کے لئے ٹیکسٹ ایڈیٹر کھل جاتا ہے۔ جس میں تحریر لکھ کر شائع کی جاتی ہے۔
2:- پہلے سے تیار کردہ یا شائع پوسٹس کی فہرست دیکھنے کے لئے یہ بٹن استعمال کیا جاتا ہے۔
3:- بلاگ کی پوسٹس، کمنٹس، ٹیمپلیٹ اور دیگر سیٹنگز وغیرہ کے متعلق تمام لنکس اس تیر کے نشان والے بٹن پر کلک کرنے سے ظاہر ہوتے ہیں۔ اسے آپشن بٹن بھی کہہ سکتے ہیں۔
4:- یہ دیکھنے کے لئے کہ عام طور پر بلاگ کیسا نظر آئے گا، براؤزر میں بلاگ کا پتہ لکھنے کی بجائے براہ راست اس بٹن پر کلک کر کے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

بلاگسپاٹ پر اردو ٹیمپلیٹ لگانا

بلاگسپاٹ پر بلاگ بنانے کے بعد اردو بہتر انداز میں دیکھانے کے لئے بلاگ کے موجودہ ٹیمپلیٹ (Template) میں اردو کی مناسبت سے کچھ تبدیلیاں کرنی پڑتی ہیں۔ اگر تو آپ ویب سائیٹ بنانے کے متعلق بنیادی قسم کی ڈیزائننگ جانتے ہیں تو آپ خود یہ تبدیلیاں کر لیں گے، ورنہ بہتر یہی ہے کہ بلاگسپاٹ کا اردو ٹیمپلٹ لیں اور اسے اپنے بلاگ پر لگا لیں۔ بلاگسپاٹ اردو ٹیمپلیٹ آپ یہاں سے حاصل کر سکتے۔
ٹیمپلیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اگر وہ ذپ/کمپیریس ہے تو پہلے اسے ان ذپ/ایکسٹریکٹ کر لیں۔ اس کے بعد اوپر بیان کردہ نمبر 3 والے تیر کے نشان والے آپشن بٹن پر کلک کریں۔ ظاہر ہونے والی فہرست میں Template پر کلک کریں۔ یوں ایک نیا صفحہ کھلے گا۔ یہاں پر Backup/Restore کے بٹن پر کلک کرنے سے ایک نئی ونڈو ظاہر ہو گی۔ اسی ونڈو کے ذریعے ہم اپنے بلاگ پر پہلے سے لگے ہوئے ٹیمپلیٹ کو بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور اسی کے ذریعے ہی نیا ٹیمپلیٹ اپلوڈ ہوتا ہے۔
بلاگسپاٹ پر نیا اردو ٹیمپلیٹ لگانے کے لئے Browse پر کلک کر کے اپنے کمپیوٹر میں موجود اردو ٹیمپلیٹ فائل کو منتخب کریں۔ فائل منتخب کرنے کے بعد Upload پر کلک کریں۔ جیسے ہی ٹیمپلیٹ کامیابی سے اپلوڈ ہو گا تو یہ چھوٹی ونڈو خودبخود بند ہو جائے گی اور ٹیمپلیٹ والا مرکزی صفحہ سامنے آ جائے گا۔ یوں اردو ٹیمپلیٹ لگ چکا ہے اور آپ کے بلاگسپاٹ بلاگ پر اردو بہتر انداز میں نظر آئے گی۔

بلاگسپاٹ پر آپ کا اردو بلاگ بن چکا ہے۔ اب آپ آسانی سے اردو پوسٹ لکھ کر اپنی آواز دنیا تک پہنچا سکتے ہیں۔ پاک اردو انسٹالر کے ذریعے آپ ہر جگہ نہایت آسانی سے اردو لکھ سکتے ہیں۔ بلاگسپاٹ پر پوسٹ لکھنے کے لئے اوپر بیان کردہ نمبر1 والے بٹن کے ذریعے پوسٹ لکھنے والے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں جائیں۔ پہلے سے لکھی ہوئی تحریر کو پیسٹ کریں یا براہ راست بھی ٹیکسٹ ایڈیٹر میں لکھ کر شائع کر سکتے ہیں۔ ویسے عام طور پر آسان طریقہ یہی سمجھا جاتا ہے کہ بلاگسپاٹ کے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں براہ راست تحریر لکھنے کی بجائے کسی دوسرے ٹیکسٹ ایڈیٹر جیسے مائیکروسافٹ ورڈ وغیرہ میں تحریر لکھ لیں اور پھر وہاں سے کاپی کر کے بلاگسپاٹ کے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں پیسٹ کر کے Publish کر دیں۔

Comments

Popular posts from this blog

غیرت ایمانی بہت بڑی نعمت ہے

قلب کے معنی

عربی زبان میں دل کو قلب کہتے ہیں, اور قلب کے معنٰی ہے الٹنا پلٹنا ، قلب کو قلب اس لئے کہا جاتا ہے کہ وہ الٹتا پلٹتا رہتا ہے اس کی حالت یکساں نہیں رہتی بسا اوقات تو خطرہ پیدا ھوتا ...

نوائے افغان جہاد، مارچ 2019ء

⚡️ نوائے_افغان_جہاد ⚡️ 🔺رجب المرجب۱۴۴۰ھ      مارچ2019ء🔺 __________________________________________ عصرحاضر کی سب سے بڑی صیلبی جنگ جاری ہے اس میں ابلاغ کی تمام سہولیات اور اپنی بات دوسروں تک پہنچانے کے تمام ذرائع ،نظامِ کفر اور اس کے پیرؤں کے زیر تسلط ہیں ۔ ان کے تجزیوں اور تبصروں سے اکثر اوقات مخلص مسلمانوں میں مایوسی اور ابہام پھیلتا ہے اس کا سدِ باب کرنے کی ایک کوشش کا نام 'نوائے افغان جہاد'ہے .اعلائے کلمۃ اللہ کے لئے کفر سے معرکہ آراء مجاہدین فی سبیل اللہ کا مؤقف مخلصین اور محبینِ مجاہدین تک پہنچانا ہے۔افغان جہاد کی تفصیلات ،خبریں اور محاذوں کی صورتحال آپ تک پہنچانے کی کوشش ہے ۔امریکہ اور اس کے حواریوں کے منصوبوں کو طشت ازبام کرنے ،ان کی شکست کے احوال بیان کرنے اور اُن کی سازشوں کو بے نقاب کرنے کی ایک سعی کا نام 'نوائے افغان جہاد' ہے ڈاونلوڈ لنکس: https://ia601401.us.archive.org/1/items/FinalFileMarch2019_20190321/final%20file%20march2019.pdf https://www.4shared.com/office/xim-WfrWee/final_file_march2019__1_.html